اشتہار

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک 26 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ میں بھی دیکھنے کو ملا۔

رپورٹ کے مطابق ملکی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1350 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 1157 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 روپے 71 روپے کا ہوا۔

- Advertisement -

ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2530روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2170روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس سے قبل مسلسل دو روز تک بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 2005 امریکی ڈالر ہو گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں