ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

چین سے سائینوویک ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چین سےسائینوویک کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لے کر پاکستان پہنچا، ‏نورخان ایئربیس پہنچنے پر حکام نے ویکسین وصول کی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سائینوویک ویکسین کی5لاکھ ڈوزپاکستان لائی گئی ہیں، چینی کمپنی ‏سےسائینو ویک ویکسین خریدی گئی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان نے چین سے کورونا سائینوویک کے نام سے ویکسین کے لیے خریداری کا معاہدہ کیا ہے، ‏کورونا ویک چینی کمپنی سائینو ویک لائف سائنسز کی تیار کردہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائینو ویک نے پاکستان کو حسب ضرورت ویکسین فراہمی کی یقین دہانی کرا ‏دی ہے، یہ کمپنی آغاز میں محدود پیمانے پر کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔

پاکستان میں ڈریپ کرونا ویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکی ہے، لاہور کی ایک ‏نجی کمپنی نے بھی کرونا ویک ویکسین کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ‏ہے کہ کرونا ویک ان ایکٹیویٹڈ ویکسین 2 ڈوزز پر مشتمل ہے، اور یہ منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر ‏محفوظ کی جاتی ہے۔

چین نے جولائی 2020 میں کرونا ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی، اس کے فیز ون اور ‏ٹو کلنیکل ٹرائلز چین میں کیےگئے، جب کہ فیز 3 ٹرائلز لاطینی امریکا، یورپ، ایشیا، برازیل، ترکی، ‏انڈونیشیا، فلپائن میں کیےگئے۔

ترکی کے فیز 3 ٹرائلز میں ویکسین 83.5 فی صد معیاری ثابت ہوئی، انڈونیشیا کے فیز 3 ٹرائلز میں ‏ویکسین 65.3 فی صد معیاری ثابت ہوئی۔

میکسیکو، تیونس، زمبابوے، آذربائیجان، ملائیشیا، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن، تھائی لینڈ کرونا ویک ‏ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں، انڈونیشیا دسمبر 2020 میں کرونا ویک ویکسین کی پہلی ‏کھیپ درآمد کر چکا ہے، جب کہ سائینو ویک رواں ماہ مختلف ممالک کو ویکسین کی 7 کروڑ ڈوز ‏فراہم کر چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں