تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیوزی لینڈ نے بھارت کی ’قبر‘ کھو دی

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر اس کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل میں ڈال دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا، تباہ کن بولنگ سے پہلے بھارت کو 110 رنز پر زیر کیا جس کے بعد بلے بازوں نے بھارتی امیدوں‌ پر پانی پھیر دیا اور صرف 2 وکٹوں‌کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا. ڈیرل مچل نے49 اور ولیمسن نے33رنزاسکورکیے.

Image

کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بولرز نے کیوی کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے بھارت کو آغاز سے جکڑے رکھا، روہت شرما، ویرات کوہلی ‏سمیت کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 110 رنز ‏ہی بنا سکی۔

رویندرجڈیجہ نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، پانڈیا نے23 اور لوکیش راہول نے18رنز بنائے۔ ‏نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے3 اور اش سوڈھی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساؤتھی اور ملائن ‏نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت نے اب تک پاکستان کے خلاف ہی میچ کھیلے ہیں جس میں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ‏ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے

دونوں ٹیم کے درمیان 16 ٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں سے دونوں نے 8-8 اپنے نام کررکھے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کا موازنہ کیا جائے تو نیوزی لینڈ کا پلہ بھاری رہا ہے۔

انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ سے قبل گروپ ٹو کا ہی اہم ترین میچ افغانستان اور نمیبیا کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح کا عزم لئے میدان میں اتریں گی۔

افغانستان اور نمیبیا نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -