12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سیمنٹ کی فروخت میں اچانک ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.04فیصد اضافہ سے 4.518 ٹن رہی جبکہ اگست 2022میں سیمنٹ کی فروخت 3.297ملین ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2023میں سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ کی فروخت 3.793ملین ٹن رہی جو اگست 2022کی 2.909ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 30.38فیصد زائد رہی۔

اگست 2022کے مقابلے میں اگست 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ بھی 87.07فیصد کے نمایاں اضافہ سے 7لاکھ 24 ہزار 777ٹن رہی جو اگست 2022میں 3لاکھ 87ہزار 440ٹن رہی تھی۔

- Advertisement -

اگست 2023 کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹروں کی فروخت 25.28فیصد اضافہ سے 3.252ملین ٹن رہی جو اگست 2022 کے دوران 2.596 ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ کی فروخت اگست 2023کے دوران 12لاکھ65ہزار ٹن رہی جو اگست 2022کی 70لاکھ436ٹن کی فروخت سے 80.63فیصد زائد رہی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اگست 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 3.088ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو اگست 2022کی 2.504ملین ٹن فروخت سے 23.32فیصد زائد رہی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2023 کی مقامی فروخت 7لاکھ4ہزار 582ٹن رہی جو اگست 2022کی 4لاکھ4ہزار959ٹن فروخت سے 73.99فیصد زائد رہی۔

شمالی علاقوں سے اگست 2023کے دوران ایک لاکھ 64ہزار 195ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو اگست 2022کی 91ہزار 963ٹن ایکسپورٹ سے 78.54فیصد زائد رہی۔

اگست 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ60ہزار 582ٹن رہی جو اگست 2022کی ایکسپورٹ 2لاکھ95ہزار477ٹن کے مقابلے میں 89.72فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (لوکل اور ایکسپورٹ) 7.747ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 5.337ٹن کے مقابلے میں 45.17فیصد زائد رہی۔
سیمنٹ کی مقامی کھپت دو ماہ کے دوران 6.573ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 4.796ملین ٹن کی فروخت سے 37.05فیصد زائد رہی۔

جولائی تا اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 117.13فیصد اضافہ سے 1.175ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 5لاکھ 40ہزار 957 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی اگست 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 5.440ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 4.121ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 32فیصد زائد رہی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی اگست 2023کے دوران 2لاکھ86ہزار 9ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ ایک لاکھ 62ہزار 210ٹن کے مقابلے میں 76.32فیصد زائد رہی۔

شمالی علاقوں سے جولائی اگست 2023کے دوران مجموعی فروخت 33.68فیصد اضافہ سے 5.726 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شمالی علاقوں کی فیکٹریوں سے مجموعی فروخت 4.284ملین ٹن رہی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اگست 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مقامی فروخت 1.132ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 6لاکھ74ہزار436ٹن سے 67.91 فیصد زائد رہی۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 8لاکھ88ہزار 559ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 3لاکھ78ہزار 747 ٹن کے مقابلے میں 134.61فیصد زائد رہی۔
جولائی اگست 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مجموعی فروخت 91.89فیصد اضافہ سے 20لاکھ21ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 10لاکھ53ہزار ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق ایک بار پھر پاکستانی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں تیز رفتاری سے کم ہورہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ بجلی کا ٹیرف بھی بڑھ رہا ہے۔

ان عوامل کی بناء پر پیداواری اور ترسیل کی لاگت میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ ہورہا ہے جس کا اثر صارفین پر مرتب ہورہا ہے۔ ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ مذکورہ معاشی عوامل کو بہتر بنانے پر فوری توجہ دی جائے تاکہ انڈسٹری کو بحرانی کیفیت سے نکالا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں