تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاوے پر پیزا بنانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

آتش فشاں کے بارے میں جب لوگ سنتے ہیں تو اس علاقے سے سیکڑوں میل دور چلے جاتے ہیں جہاں آتش فشاں پھٹنے والا ہوتا ہے مگر اب ایسا شخص سامنے آیا ہے جس نے آتش فشاں سے ابلنے والے لاوے پر پیزا بنانا شروع کردیا ہے۔

ویسے تو پیزا بنانے کےلیے خاص قسم کے تندور یا اوون کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں درجہ حرارت 250 ڈگری سینٹی پر پیزا پکتا ہے لیکن وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے شوقیہ باورچی نے ہزار ڈگری سینٹی گریڈ گرم لاوے پر پیزا پکاکر دنیا کو حیران کردیا۔

ڈیوڈ گارسیا نامی شخص شوقیہ شیف ہیں جو فروری سے ابل رہے پاکایا نامی آتش فشاں پر پیزا بناتے ہیں، ڈیوڈ کی لاوے پر پیزا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

پاکایا نامی آتش فشاں فروری سے بہہ رہا ہے جس کے باعث لوگ شدید خوفزدہ ہیں لیکن ڈیوڈ نے اس لاوے کو اپنا باورچی خانہ بنالیا ہے اور اس اوپن ایئر باورچی خانے میں پیزا بنانے کےلیے انہوں نے عارضی میز، خصوصی کپڑوں، جوتوں اور برتنوں کا بھی انتظام کررکھا ہے جو شدید گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تازہ پیزا پکانے کے لیے وہ آتش فشاں کے قریب ہی پیڑے بناتے ہیں اور انہیں خاص ٹرے میں پھیلا کر گرم سرخ لاوے پر جمی راکھ میں 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ دیتے ہیں، تیار ہوجانے کے بعد وہ مقامی گاہکوں اور سیاحوں کو گرما گرم پیزا بھی وہیں پیش کرتے ہیں۔

ویسے تو اس پیزا کا نام پاکایا پیزا ہے لیکن گاہکوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے ‘لاوا پیزا’ اور ‘وولکینو پیزا’ کے نام سے مشہور کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -