تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سریلی آواز والا نوجوان جو رکشا چلاتے چلاتے مشہور ہوگیا

کراچی میں ایک ایسا نوجوان جو رکشا چلانے کے دوران اپنی خوبصورت آواز کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر مشہور ہوگیا۔

سریلی آواز عطیہ خداوندی ہے اور پاکستان تو اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمتوں سے مالا مال ہے، آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جو رکشا چلاتے چلاتے اپنی خوبصورت آواز کے باعث پورے پاکستان میں مشہور ہوگیا۔

یہ کراچی کا رہائشی نوجوان حاشر ہے جو پیشے کے لحاظ سے گرافک ڈایزائنر ہے لیکن پارٹ ٹائم میں رکشا بھی چلاتا ہے ساتھ ہی سریلی آواز میں گیت بھی گاتا ہے تو اپنی خوبصورت آواز کی بدولت یہ نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر ملک بھر میں مشہور ہوگیا۔

حاشر نے اے آر وائی ڈیجیٹل میں ندا یاسر کے پروگرام ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی جدوجہد بتانے کے ساتھ اپنی خوبصورت آواز کا جادو بھی جگایا۔

حاشر نے پروگرام میں ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گرافک ڈیزائنر ہیں، تعلیم کا سلسلہ جاری ہے اور پارٹ ٹائم میں رکشا چلاتے ہیں۔

نوجوان کے مطابق انہیں گانا گانے کا بچپن سے ہی شوق تھا اور اس کے لیے انہوں نے باقاعدہ استاد خورشید سے تربیت حاصل کی جنہوں نے بہت پیار اور خلوص سے انہیں گائیکی کے اسرار ورموز سکھائے جس کے لیے میں وہ اپنے استاد کے احسان مند بھی ہیں۔

حاشر کے مطابق وہ روزانہ تین سے چار گھنٹے موسیقی کی ریاضت کرتے تھے اور ان کے استاد انہیں ہارمونیم پر سکھاتے تھے۔

 

نوجوان گلوکار گرافک ڈیزائننگ کے ساتھ گلوکاری کو بھی اپنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے محنت اور ریاضت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پروگرام کے دوران حاشر نے سجاد علی کے گیت ’’ساحل پہ کھڑے ہو تمہیں کیا غم چلے جانا‘‘ کو اپنی خوبصورت آواز میں گا کر سماں باندھ دیا اور وہاں موجود افراد سے داد سمیٹی۔

Comments

- Advertisement -