اشتہار

آصفہ زیادتی کیس، امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا، عالیہ بھٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ‘راضی‘ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندوں نے بہت برا برتاؤ کیا امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق فلم راضی کے نئے گانے کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کے ضلع کہوٹہ میں ننھی آصفہ کا جس بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا وہ بہت ہی زیادہ اندوہناک واقعہ ہے‘۔

بالی ووڈ اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے گھناؤنے کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے گا‘ْ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس طرح کے واقعات خوفناک اور شرمناک ہیں، ایک لڑکی اور ایک عورت کو اس ملک میں سب تحفظ ملنا چاہیے، اس وقت میرے جو جذبات ہیں وہ ناقابل بیان ہیں کیونکہ آصفہ کے واقعے کے بعد میرا دل بہت دکھا ہوا ہے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انتہاپسند ہندوؤں کی آصفہ بانو کی وکیل کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کئی روز سے میں نے اس واقعے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی تاہم گذشتہ دو روز سے میں نے یہ سب پڑھنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تب تک میں افسردہ رہوں گی‘۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ ڈائریکٹر مہگنا گلزار کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’راضی‘ میں ایسی کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جسے پاکستانی شہری سے محبت ہوجاتی ہے۔ خیال رہے کہ فلم سینیما گھروں میں 11 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں