ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عامر خان کی بیٹی کی مایوں تقریب میں دونوں سابقہ بیگمات بھی شریک، اداکار کی منفرد انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کی تصاویرو ویڈیوز منظر عام پر آگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئرا خان کی ہلدی کی رسم ادا کی گئی،  ہلدی کی رسم سے متعلق ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں جس میں عامر خان کی دونوں بیگمات، کرن راؤ اور رینا دتہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

- Advertisement -

دوسری جانب عامر خان اپنی بیٹی کی ہلدی کی تقریب میں ٹی شرٹ اور دھوتی پہنے ہی پہنچ گئے، عامر خان نے اپنے اس غیر معمولی انداز سے متعلق پاپا رازی کو بتایا کہ بھکرے ہوئے بالوں کو ابھی سنوارا نہیں گیا ہے، ان پر کام ہونا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

واضح رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کے دو بچے آئرا خان اور جنید خان ہیں, آئرہ خان کی شادی آج نوپور شیکھرے میں کو بیندرا کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی جس کی تیاری جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں