جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

عامر خان کا اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ رشتہ کیسا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

عامر خان کی ایک ویڈیو نیٹ فلیکس انڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اداکار عامر خان نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی بیٹی مشترکہ طور پر تھیراپی کروا رہے ہیں تاکہ ان کے درمیان برسوں سے موجود  مسائل کو حل کیا جاسکے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ ذہنی صحت کے حوالے گفتگو کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب تھراپی کی طاقت کو سمجھ گیا ہوں اور اس تھراپی کے بعد مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت مفید ہے، لوگوں کو تھراپسٹ کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہیئے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پہلی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے دو بچے، ایرا خان اور جنید خان ہیں۔

عامر خان ناصرف اپنے بچوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑے ہوئے ہیں بلکہ وہ اکثر اوقات سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ کے ساتھ اُن کے کام میں مدد کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں