پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

عامر خان کی دنگل میں کی گئی بڑی غلطی جسے امیتابھ کے علاوہ کوئی نہ پکڑسکا

اشتہار

حیرت انگیز

سپر ہٹ فلم دنگل میں امیتابھ بچن نے عامر خان کی بڑی غلطی پکڑی تھی، جس کا اعتراف مسٹر پرفیکشنسٹ نے برسوں بعد خود کیا ہے۔

عامر خان نے دنگل میں اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی تھی، 2016 میں ریلیز ہونے والی نتیش تیواری کی فلم بھارتی سینما میں اب تک کی سب سے بلاک بسٹر فلم ہے، یہ مووی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا بھی اعزاز رکھتی ہے۔

تاہم عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ایک شاٹ ہے جہاں وہ ‘کریکٹر سے باہر’ نکل گئے اور صرف امیتابھ بچن نے پہلی بار فلم دیکھنے کے بعد اس کی نشاندہی کی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے امیتابھ بچن سے فلم کے بارے میں پوچھا تو ویٹرن اداکار نے انھیں جواب دیا کہ ‘ایک شاٹ میں آپ اپنے کردار سے بایر آگئے تھے’۔

جب عامر نے ان سے پوچھا کہ وہ کون سا شاٹ ہے تو امیتابھ نے انھیں بتایا کہ جب آپ نے اپنی بیٹی کے مقابلے کے دوران کھڑے ہو کر انگریزی میں ‘یس’ کہا تھا۔

امیتابھ نے بتایا کہ یہ کردار کبھی انگریزی میں ‘یس’ نہیں کہہ سکتا! گائوں سے تعلق ہونے کی وجہ سے یہ کردار اپنی زندگی میں کبھی ‘یس’ نہیں کہے گا! اسکو ‘واہ’ یا ‘شباش’ جیسا کچھ کہنا چاہیے تھا۔

نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

اہم ترین

مزید خبریں