20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اے بی ڈیویلیرز نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر بیٹر اے بی ڈیویلیرز نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

یوٹیوب چینل پر جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر بیٹر اے بی ڈیویلیرز نے رواں سال اکتوبر میں بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اپنی چار ٹاپ ٹیموں سے متعلق بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔

- Advertisement -

اے بی ڈیویلیرز نے کہا کہ میں ان ٹیموں کے ساتھ گیا ہوں جو ورلڈ کپ میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں اور میں اپنی بات پر قائم رہوں گا۔

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی نے پیش گوئی کی کہ میزبان ملک بھارت بالآخر ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرے گا۔

انہوں نے جنوبی افریقی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیم تھوڑی ناتجربہ کار ہے لیکن بہت اچھی ٹیم ہے، کوچ روب والٹر جانتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اورنیدرلینڈز کی ٹیمیں 6 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں