17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز رواں ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی کے بعد سابق کپتان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان ٹیم کو درست ٹریک پر لانے کے لیے سسٹم درست کرنے پر بات کی تھی۔

پاکستان کرکٹ کو کیسے درست کیا جائے؟ رمیز راجا نے حل بتا دیا

- Advertisement -

انہوں نے کہا تھا کہ کپتان اور کھلاڑی بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، اگر بدلنا ہے تو ان کی سوچ اور ڈائریکشن بدلنا ہوگی ان کو موجودہ ماڈرن کرکٹ سے جڑ کر رہنا ہوگا۔

رمیز راجا نے کہا تھا کہ کرکٹ کا پورا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے کرکٹ بورڈ کو ٹھیک ہونا چاہیے جو عجیب و غریب فیصلے کررہے ہیں۔

’بولرز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابر خاک کپتانی کرے گا‘

تاہم اس پر اب نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی سی بی پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے وہ خود آنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں سسٹم تبدیل کریں کپتان تبدیل نہ کریں، سسٹم وہی چلا آرہا ہے کپتان معنی رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کو سسٹم سے الگ نہیں کیا جاسکتا، انگلینڈ کا سسٹم تبدیل نہیں ہوا کپتان تبدیل ہوا، سسٹم پر تنقید نہ کریں کپتان کی ذمہ داری ہے، کپتان ہی مائنڈ سیٹ تبدیل کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں