ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عبدالرزاق شر قتل کیس : جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کو 26جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق شر قتل کیس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو 26جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس لاہور پولیس کے ذریعےڈیلیور کرایا جائے گا، وہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ اور بے گناہی کے شواہد فراہم کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ درج ہے اور بلوچستان حکومت نے تحقیقات کیلئےڈی آئی جی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

یاد رہے کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈپرفائرنگ کر کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کیا گیا تھا، ان کی گاڑی پر 14 گولیاں ماری گئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں