اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

عبدالرزاق کو قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق کو قذافی اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس گھر کی جانب روانہ ہوگئے۔

پولیس اہلکار نے رزاق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دروازے سے داخل نہیں ہو سکتے۔

سابق آل راؤنڈر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں تو روز یہیں سے جاتا ہوں، مگر پولیس اہلکاروں نے اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا، عبدالرزاق

واضح رہے کہ آج قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ کھیلا جارہا ہے، زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی قذافی اسٹیڈیم کے باہر ڈی ایس پی کی شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

موٹر سائیکل سوار شہری قذافی اسٹیڈیم کے قریب سے گزر رہا تھا تو ڈی ایس پی نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا تھا جس کے بعد وہ خاموشی سے چلا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں