تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے ٹیم کو جتوا دیا

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری نے سنٹرل پنجاب کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

‏ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنٹرل پنجاب نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بیس سالہ عبداللہ شفیق کی دھواں دھار سنچری کی بدولت 201 رنز کا ہدف 7 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے۔

اننگز کی پہلی تین گیندوں پر سنٹرل پنجاب کی ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے باوجود ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بلے باز عبداللہ شفیق نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ میدان میں آتے ہی پراعتماد انداز سے بیٹنگ کرنے والے عبداللہ شفیق نے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 145 رنز جوڑ کر میچ میں سنٹرل پنجاب کی گرفت مضبوط کردی۔

کامران اکمل 41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 75 رنز بناکرپویلین واپس لوٹ گئے تاہم عبداللہ شفیق نے دوسرے اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ وکٹ کے چاروں اطراف لمبے شاٹس کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 58 گیندوں پر 11 چوکوں اور4 چھکوں کی بدولت 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان سعد نسیم 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سنٹرل پنجا ب نے مقررہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب کے عامریامین نے 2 اور حسین طلعت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر ذیشان اشرف 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد شان مسعود اور صہیب مقصود کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑی 51، 51 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے تو سدرن پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ حسین طلعت کے 34 رنز کی مدد سے سدرن پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

سنٹرل پنجاب کے صہیب اللہ نے 3، عثمان قادر نے 2جبکہ بلال آصف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بیس سالہ عبداللہ شفیق نے کہا کہ وہ اپنے ڈیبیو ٹی ٹونٹی میچ میں سنچری کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی اگر آپ کی کسی اننگز سے ٹیم جیت جائے تو اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ بائیو سیکیور ماحول میں آنے سے قبل ان کے ذہن میں یہ سوال تھے کہ نا جانےسب کیسا ہوگا مگرملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے جاری ہیں اور خو ش قسمتی سے یہاں کنڈیشنز بھی بیٹسمین کے لیے موزوں ہیں۔

دونوں ٹیمیں 13 اکتوبر کو ایک بار پھر راولپنڈی کے میدان میں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -