تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

والد کا مذاق اڑانے پر ابھیشیک سیخ پا، شوٹنگ چھوڑ کر چلے گئے

ممبئی: بالی وڈ کے ’میگا اسٹار‘ امیتابھ بچن کے صاحبزادے و فنکار ابھیشیک بچن شو میں والد کا مذاق اڑانے پر غصے میں آکر شوٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویسے تو ابھیشیک بچن کو سب سے پُرسکون اور تحمل مزاج اداکار سمجھا جاتا ہے لیکن والد کا مذاق اڑانا ان سے برداشت نہ ہوسکا اور انہوں نے فوری ردعمل دیا۔

ہفتہ وار کامیڈی شو کی شوٹنگ کے دوران کامیڈین پریتوش ترپاٹھی نے امیتابھ بچن پر ایک لطیفہ بیان کیا جو ابھیشیک کو بالکل بھی پسند نہ آیا۔ اداکار نے فوری طور پر شوٹنگ بند کرنے کا کہا جس پر سبہی حیران رہ گئے۔

ابھیشیک اپنی نشست سے اٹھ گئے اور کہا: ’اب بہت ہوگیا۔ اس سے زیادہ میں برداشت نہیں کر سکتا۔ مذاق کریں لیکن والدین کو اس میں شامل نہ کریں۔ مذاق مجھ تک محدود رکھیں۔ امیتابھ بچن میرے والد ہیں جنہیں لے کر میں بہت حساس ہو جاتا ہوں۔ مجھے اچھا نہیں لگتا کوئی میرے والد کا مذاق اڑائے‘۔

اس دوران ٹیم نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی جس پر وہ مزید غصہ ہوگئے۔ اداکار نے کہا: ’مہمان کو تھوڑی عزت دینے چاہیے۔ کامیڈی کے بھی اصول ہوتے ہیں‘۔

یہ کہتے ہی ابھیشیک بچن وہاں سے چل دیے اور ٹیم ایک دوسرے کا منہ دیکھتی رہ گئی۔ اب شو کی اگلی قسط میں ابھیشیک بچن کے نہ ہونے کا امکان ہے جبکہ شو کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور شائقین انتظار کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -