اشتہار

عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی ،عابدشیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیادر کھی تھی، عمران خان بھی چور اور ان کے والد بھی چور، کس منہ سے نوازشریف کی اولاد سے ان کے کاروبار کا سوال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیسے پانامہ کیس نمٹا ہوا نظر آرہا ہے مسلم لیگی رہنما اخلاقیات کا دامن میں چھوڑتے جارہے ہیں ، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، نیازی صاحب کس منہ سے شریف خاندان سے سوال کرتے ہیں۔

عابدشیرعلی نے کہا کہ عمران خان کے والد کو بھٹو نے کرپشن کے الزامات پر نکالا تھا،بنی گالا سے لے کر تمام جائیدادیں چوری کے پیسے سے بنائی گئیں، عمران خان کے والد پاکستان میں پہلے کرپٹ آدمی تھے، کرپشن کرنا عمران خان کے خمیرمیں شامل ہے۔

- Advertisement -

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک میں ترقی کی بنیاد رکھی، محمد شریف عظیم آدمی تھے، عمران خان بھی چور اور ان کے والد بھی چور، میں عمران خان کی بہنوں کی بات نہیں کرنا چاہتا، عمران خان جب لندن جاتے ہیں تو جمائما کے پاس رہتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں انتشار چاہتےہیں، ثبوت پیش کر دیے،عمران خان روتے رہ جائیں گے، عمران خان کی معافی نہیں ہوگی، ن لیگ والے کسی گندے آدمی کو نہیں لیتے، مشرف کو پاکستان لایا جائے اور ان سےحساب لیاجائے۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نندی پورریفرنس میں بابراعوان کانام شامل ہے، افتخار محمد چوہدری نے ان کا ریفرنس نیب کو بھیجا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں