تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

”عمران خان کیلیے سب سے پہلے جان میں دوں گا“

معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے لیے سب سے پہلے میں جان دوں گا۔

لاہور میں لبرٹی چوک پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ آج قوم جاگ گئی ہے، باہر کی طاقت سے مل کر ہم پر مسلط ہوگئے۔

ابرار الحق نے کہا کہ وہ دن گئے جب تم لوگ دھاندلی کیا کرتے تھے، ان کو پتہ تھا کہ پاکستان کا گراف اوپر جائے گا تو ان کا گراف نیچے آ جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلمساز نے ابرار الحق کا گانا چوری کرلیا

معروف گلوکار نے کہا کہ ساری دنیا ایک طرف میرا لیڈر ایک فائل لے کر وزیر اعظم ہاؤس سے نکلا، خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جن لوگوں نے شہادتیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز تم نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟ بلاول بھٹو آپ کیا واقع ہنی مون پر ہیں، بلاول بھٹو تم نے اس پاکستان کو کیا دیا ہے؟ ملک میں ڈیزل کافی مہنگا ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -