حسن نصراللہ شہید کے قریبی محافظ و خصوصی مشیر ابو علی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان اور ایران کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ شہید کے قریبی محافظ اور مشیر ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں ابوعلی خلیل کی شہادت کی خبر لبنانی اخبار نے دی ہے۔
اسرائیلی فورسز نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے ایران روانگی کے دوران نشانہ بنایا۔
ابوعلی خلیل حسن نصراللہ کے داماد اور دیرینہ سیکیورٹی چیف تھے، پہلے سمجھا جارہا تھا کہ ابوعلی خلیل حسن نصراللہ کیساتھ ہی شہید ہوگئے تھے۔
لبنانی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ابوعلی خلیل حسن نصراللہ کی تدفین میں شریک دیکھے گئے تھے۔
اس کے علاوہ ایران کے مقدس شہر قم میں اسرائیل نے ایک رہائشی عمارت کی بالائی منزل پر ڈرون حملہ کیا، جس میں پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کے سینیئر کمانڈر سعید آزادی جامِ شہادت نوش کر گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ خطے میں اسرائیلی مداخلت کا واضح ثبوت بھی ہے۔
مزید پڑھیإ : ایران پر اسرائیلی حملے میں ایک اور جوہری سائنسدان شہید
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 400 سے زیادہ افراد شہید جبکہ 3500 زخمی ہوچکے ہیں۔