تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

متحدہ عرب امارات، نئے تعلیمی سال اور اسکول کھولنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی سرکاری کمیٹی نے 80 فیصد شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف مکمل ہونے پر بچوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی ایمرجنسی ، بحران اور آفات کمیٹی نے جمعرات کے روز نئے تعلیمی سال 2021-2022 اور بچوں کی اسکول واپسی کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے تعلیمی سال کا آغاز رواں سال ستمبر سے ہوگا، تمام اسکولوں میں پہلے کی طرح باقاعدہ کلاسز ہوں گی، جہاں بچے حاضر بھی ہوں گے اور پرانا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری کمیٹی نے یہ اعلان شعبہ تعلیم سے وابستہ 80 فیصد ملازمین، اساتذہ اور والدین کی ویکسینیشن کا ہدف حاصل ہونے کے بعد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: 70 فیصد نوجوانوں‌ کو ویکسین لگنے پر جشن، کرونا پابندیاں‌ بھی ختم

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بچوں کی اسکول واپسی سے متعلق والدین کا ایک سروے کیا گیا، جس میں 70 فیصد والدین نے دوبارہ اسکول کھولنے اور باقاعدگی سے کلاسز  شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

سروے میں حصہ لینے والے والدین کرونا سے خوفزدہ نظر آئے مگر انہوں نے کہا کہ آن لائن یا گھر بیٹھے تعلیم کا ہدف حاصل نہٰں ہوسکتا، اس لیے ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنا لازمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -