تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 3 پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ریاض: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے تین پاکستانی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ سعودی شہر مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا جس کے باعث تین پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور ایک شدید زخمی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ٹیکسی کو حادثہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

جاں بحق علی اور عمران کا تعلق کراچی جبکہ رضوان میمن سکھر کا رہائشی تھا، شدید زخمی نوجوان سلمان میمن مکہ کی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے رضوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کوئی تعاون نہیں کررہا، پہلے ہمیں بتایا گیا سعودی پولیس نے پاکستانی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

بھائی رضوان کا کہنا تھا کہ بعد میں خبر ملی کہ تینوں نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثہ جمعہ کو پیش آیا، آج زخمی شخص نے ہوش میں آنے پر فون کرکے کے تفصیلات بتائیں، علی، عمران اور رضوان کی میتیں سعودی اسپتال میں ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں القسیم مدینہ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمرے پر گئے 4 پاکستانی زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -