پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

میری ریسرچ کے مطابق پاکستان میں پچز سلو ہوتی ہیں، جنوبی افریقی ویمن کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر ٹیزمن برٹز نے پاکستانی پچز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ریسرچ کی ہے پاکستان میں پچز سلو ہوتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت میں بھی کھیل کر آچکے ہیں میرے خیال میں یہاں بھی کنڈیشنز ویسی ہی ہوں گی، میں نے پاکستانی پچز کے حوالے سے ریسرچ کی ہے جس سے مجھے پتا چلہ کہ یہاں پچز سلو ہوتی ہیں۔

ٹیزمن برٹز کا کہنا تھا کہ بھارت میں پانی پوری کھانی تھی امید ہے یہاں وہ کھانے کو ملے گی، پاکستانی ٹیم کافی اچھی ہے ان کے خلاف سیریز ایک چیلنج ہو گی،

خاتون افریقی کھلاڑی نے کہا کہ میں چاہوں گی کہ پاکستان میں آکر لیگ کھیلوں، پاکستان کے پاس کافی اچھی اسپنرز موجود ہیں۔

پروٹیز ویمین پلیئر نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ثقافتی طور پر کافی خوبصورت ہے، امید ہے یہاں پر اچھی سیریز ہوگی اور مزہ آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم میں یکم سے 5 ستمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، دنوں ٹیموں کے درمیان 8، 11 اور 14 ستمبر کو ون ڈے انٹرنیشنلز بھی کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں