اشتہار

سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے 2022-23 کےاکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں 31اگست تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں۔ یہ تفصیلات چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ شدہ ہونی چاہئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن، اخراجات اور اثاثے ظاہر کریں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کوائف کی درستگی، اخراج اور ووٹ منتقلی کی تاریخ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اندراج ووٹ، اخراج اور ووٹ کی درستگی اب 20 جولائی 2023 تک کی جا سکتی ہے، ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے۔

شہری اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں فارم جمع کروائیں، عوام یہ فارم ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں