تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

احتساب کا عمل جاری رہے گا، بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں احتساب کے جاری عمل اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہوگی، معاشی صورت حال میں بہتری کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے سیاسی اور سفارت کاری کی کوششیں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے درست سمت کا تعین ہوچکا ہے، ملک کو پہلی بار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

بابر اعوان نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا، 50 سال سے مسلط مافیا کے خلاف وزیراعظم نے تاریخی جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے، غریب کا تحفظ اور عزت نفس کا خیال حکومتی ترجیح ہے، ریاست مدینہ کا ماڈل اپنانا بہترین طرز حکمرانی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں افغان امن عمل کو دوبارہ جلد شروع کرنے پر گفتگو کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -