پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی پولیس حراست میں موت

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی تحصیل تاندلیانوالہ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم عثمان پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا ہے جس کی موت کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ صدر نے ڈی ایس پی کے ہمراہ ملزم عثمان کو سرگودھا سے گرفتار کیا تھا جس کی راستے میں چنیوٹ کے قریب طبعیت خراب ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرز نے ملزم کو داخل کر لیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم کا انتقال دوران علاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چنیوٹ میں ہوا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی شکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں