تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

رکشے میں خاتون سے بدسلوکی کرنے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی

لاہور کے علاقے راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے شخص کی شناخت ہوئی، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا گیا ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے روز رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ بدسلوکی راوی روڈ پر ہوئی تھی۔

واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، ‏جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں رکشہ سوار خاندان سے بدتمیزی کا مقدمہ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف درج

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل ‏سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے ‏لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

‎ ‎پولیس نے رکشے میں سوار خواتین سے بدتمیزی کا مقدمہ 10سے12موٹرسائیکل سواروں کےخلاف درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -