تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

متحدہ کے مقتول رہنما کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل شریف آباد پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر ڈکیتی کرنیوالے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر ڈکیتی کرنیوالےتمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، دوران حراست ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

ملک مرتضیٰ تبسم کے مطابق ملزمان کو انٹیلی جنس بیس آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان میں گھر کی ماسی نصرت جہاں ،شوہر ابرار علی شامل ہیں، ماسی کا دیور ارسلان اس کا دوست فرحان بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمہ ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر کام کرتی تھی اور گھر کی معلومات اپنے ساتھیوں کو دیتی تھی، ڈکیتی کی منصوبہ بندی ماسی نصرت جہاں کےگھر کی گئی۔

ملک مرتضیٰ تبسم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان سے واردات میں استعمال موٹر سائیکل اور موبائل برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو شریف آباد بلاک ون میں ایم کیو ایم کے سابق کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے گھر پر ڈکیتی کی واردارت ہوئی تھی، واردات کے باعث متحدہ کے مقتول رہنما کے اہل خانہ نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے تھے۔

پولیس نے عمران فاروق کی بہن نرگس شگفتہ کی مدعیت میں مقدمہ 128/21درج کرکے شک کی بنا پر ملازمہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -