اشتہار

وزیراعظم کی چینی اسمگلنگ، ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ناجائز منافع خوری اور اسمگلنگ کی اطلاعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسمگلنگ کے تدارک کے لیے کل اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں چینی سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر کارروائی کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

شہباز شریف نے اجلاس میں اسمگلنگ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، عوام کو ستانے والوں سے حساب لیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو صوبے میں چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اور نگرانی، پکڑی جانے والی چینی عوام کو معیاری قیمت پر فراہمی کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں