تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نیب کی کارروائی : سابق سرکاری افسر کے گھر سے33کروڑ روپے برآمد، ملزم گرفتار

لاہور : نیب کی ٹیم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے سابق سرکاری افسر  کو گرفتار کر کے اس کے گھرسے33کروڑ روپے برآمد کرلیے، خواجہ وسیم بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 16کا ملازم تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے لاہور کی ای ایم ای سوسائٹی میں واقع سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے گھرسے33کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

ملزم خواجہ وسیم بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 16کا ملازم تھا،  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملزم90کی دہائی میں بورڈ آف ریونیو سے ریٹائر ہوا تھا جبکہ اس کابھائی دوسرا ملزم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ملازم تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ وسیم کے بھائی خواجہ شہزاد حسن کو بھی شامل تفتیش کیا جائےگا، نیب لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  تفتیش کے دوران مزید شواہد ملنے کا امکان ہے، آمدن سے زائد اثاثوں کی اطلاع پر ای ایم ای سوسائٹی میں گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے میں دس کروڑ روپے،17کروڑ کے پرائزبانڈ برآمد کئے گئے ہیں، ساڑھے3کروڑ مالیت کی 18 مختلف ممالک کی غیرملکی کرنسی بھی ملزم سے برآمد کی گئی، ملزم کی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسال قبل بھی نیب نے ایسی ہی ایک کارروائی کی تھی جس میں بلوچستان کے سیکیرٹری خزانہ کے گھر سے 73کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -