تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اداکارہ لائبہ خان کے دبئی میں سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے دلکش ویڈیو نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز اپیلی کیشن انسٹا گرام پر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘میں ندا کا کردار نبھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں وہ دنیا کی خوبصورت عمارتوں میں شامل برج خلیفہ کے قریب کھڑی خصوصی پوز دے رہی ہیں۔

اس مختصر ویڈیو میں اداکارہ نہایت دلکش اور جاذب لگ رہی ہیں، انہوں نے یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل شیئر کی جسے ہزاروں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں دبئی میں موجود ہیں چند روز قبل بھی انہوں نے شیخ زید مسجد ( ابوظبی) سے دلکش تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں نے بے حد سراہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘دل یہ کہاں لے جاؤں’، لائبہ خان انسٹا گرام پر چھا گئیں

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘میں اداکارہ نے ندا کا کردار نبھایا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی۔

اس سے قبل لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں ’نایاب‘ کا مرکزی کردار نبھا چکی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، عصم محمود، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -