تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نام وَر کامیڈین جو فلاحی اداروں کی مالی مدد کے لیے بھی مشہور تھا

نارمن وزڈم کی وجہِ شہرت تو فلموں‌ میں‌ اس کی مزاحیہ اداکاری ہے، لیکن وہ ایک گلوکار اور نغمہ نگار بھی تھا۔

نارمن جوزف وزڈم نے 4 فروری 1915 کو برطانیہ کے مشہور شہر لندن میں آنکھ کھولی۔ وہ خوبرو، مگر نسبتا چھوٹے قد کا شخص تھا۔ تیز اور باریک آواز والے نارمن نے بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے اداکاری کا سفر شروع کیا۔

ابتدائی زمانے میں وہ کسی کو اپنی طرف متوجہ نہیں‌ کرسکا، لیکن نارمن مستقل مزاج اور محنتی تھا۔ 1959 میں اسے ایک فلم The Square Peg میں‌ ڈبل رول نبھانے کا موقع ملا اور اسی فلم کی بدولت‌ شہرت کی دیوی اس پر مہربان ہوئی۔ یہ مزاحیہ فلم دوسری جنگِ‌ عظیم کے پس منظر میں‌ بنائی گئی تھی جس میں‌ نارمن کا ایک کردار مزدور اور دوسرا ایک نازی جرنیل کا تھا۔

رنگین فلموں‌ کا زمانہ آیا تو نارمن کی پہلی رنگین فلم ارلی برڈ تھی، جو 1965 میں ریلیز ہوئی۔ اس مزاحیہ فلم کے ذریعے نارمن وزڈم انڈسٹری نے خود کو فلم اسٹار کے طور پر منوایا۔

فلم نگری کا یہ خوش قسمت اداکار، پردہ سیمیں پر اپنی کام یابیوں‌ کے ساتھ نجی زندگی کے تنازعات اور ناکامیوں کی وجہ بھی زیرِ بحث رہا‌۔ اس پر کئی مقدمات بن گئے جو سرمایہ کاری اور ٹیکس سے متعلق تھے۔ نارمن کا فلمی سفر ان مقدمات کی وجہ سے بہت متاثر ہوا۔

مشہور ہے کہ نارمن ایک نرم مزاج اور رحم دل انسان تھا اور وہ متعدد خیراتی اداروں کی معاونت کیا کرتا تھا، لیکن ان مقدمات کی وجہ سے اس کی ساکھ اور شہرت متاثر ہوئی جس نے اسے توڑ کر رکھ دیا تھا اور 4 اکتوبر 2010 کو وہ یہ دنیا ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا۔

نارمن وزڈم کی یادگار فلموں‌ میں‌ ٹربل ان اسٹور، ون گڈ ٹرن، مین آف دی مومنٹ، اَپ ان دی ورلڈ، جسٹ مائی لک شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -