10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پرکاش راج بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کبھارتی فلموں میں معروف اداکار و پروڈیوسر پرکاش راج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 100 کروڑ کلب کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پرکاش راج کو ریاست تامل ناڈو کے شہر تیروچیراپلی میں قائم ایک جیولری گروپ کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

پراناوو جیولرز نامی اس کمپنی کے دفتر پر تین روز قبل چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بھاری رقم اور سونے کے زیورات قبضے میں لیے گئے تھے، جس کے بعد پرکاش راج کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔

- Advertisement -

58 سالہ پرکاش راج جو اس کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر ہیں وہ متعدد ہندی اور ساؤتھ کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

وہ بی جے پی کے ناقد اور کھلے عام تنقید کرتے ہیں، اب انہیں چنئی میں آئندہ ہفتے وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں