ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

 بھاری حکومت نے اداکارہ رشمیکا مندانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم معروف اداکارہ رشمیکا مندانہ کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

- Advertisement -

رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

تاہم بھارتی حکومت نے اس معاملے پر سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولز پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 ڈی کے مطابق کمپیوٹر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقل اور دھوکہ دہی کرنے پر 3 سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

رشمیکا مندانہ کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ ہے،  ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رشمیکا نے بھی ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اس طرح کی کوشش بہت خوفناک ہے۔

وزیر راجیو چندرشیکھر نے ڈیپ فیک ویڈیو معاملے پر اپنا رد عمل بھی ظاہر کیا تھام انھوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ اس طرح کی غلط چیزیں بے حد نقصان دہ ہیں اور اس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ یقینی کرنا چاہیے کہ کسی بھی یوزر کی طرف سے کوئی غلط جانکاری پوسٹ نہ کی جائے اور رپورٹ کیے جانے پر ایسے مواد کو 36 گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں