تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

زویا ناصر کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے ڈیزائنر دیپک پروانی کی دیوالی تقریب میں شرکت کی تھی، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اس سے قبل زویا ناصر نے شاہ ویر جعفری کی شادی میں شرکت کی تھی اور شاہ ویر کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ زویا ناصر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ زویا ناصر نے گزشتہ دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں منفی کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے اپنے‘ میں زویا ناصر کے علاوہ حاجرہ یامین، علی عباس، وسیم عباس، زینب شبیر، اسامہ خان ودیگرشامل تھے۔

Comments

- Advertisement -