تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آکانکشا دوبے کی موت معمہ بن گئی، خودکشی تھی یا قتل؟

ممبئی : بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانکشا دوبے جو گزشتہ روز ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں تھی کی موت معمہ بن گئی، اس کی دوست کا دعویٰ ہے کہ یہ خودکشی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق متوفیہ اداکارہ آکانکشا دوبے کی دوست کاجل راگھوانی نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اس کی موت خود کشی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی آنے والی نئی فلم کے یونٹ کے ساتھ وارانسی کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اور فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔

اداکارہ کی خودکشی کے بعد متعدد حلقوں کی جانب سے اس خودکشی کے واقعے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے۔

اداکارہ کاجل راگھوانی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک جذباتی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ آکانکشا کی موت خودکشی نہیں ہے بلکہ اس کی موت کا تعلق اس کی محبت میں پریشانیوں سے ہے۔

کاجل راگھوانی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر اکانکشا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج تمہارا کا خوف درست ثابت ہوا اور تم نے اپنے خوف کو اپنی بہادری سے شکست دے دی انہوں نے آکانکشا دوبے کو انصاف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کاجل کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے شوٹ پر جانے سے پہلے تم نے اپنے جذبات سب کے ساتھ شیئر کیے تھے لیکن جس چیز کی تمہیں فکر تھی یا ڈر تھا اب وہ نہیں ہوگا، اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تم جہاں بھی ہوں شیرنی بن کر رہو اور اپنے تمام خواب پورے کرو۔

کاجل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تم کو وہاں ہر وہ خوشی ملے گی جو یہاں حاصل نہیں کرسکیں۔ لیکن میں کبھی یقین نہیں کروں گی کہ تم خود کو مار سکتی ہو، خدا موجود ہے اور وہ اس سے تمہاری زندگی کی قیمت آج نہیں تو کل ضرور وصول کرے گا۔

کاجل نے اپنے نوٹ کو ایک خفیہ نوٹ کے ساتھ ختم کیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ آکانکشا کی موت اس کی محبت کی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے متعلق تھی۔

انہوں نے لکھا کہ سچی محبت کی قیمت جان دے کر یا کسی کی جان لے کر ادا نہیں کرنی چاہیے۔ آپ جہاں بھی ہوں خوش رہیں۔
#itisnotsuicide #justiceforaakanshadubey

یاد رہے کہ اپنی موت سے چند گھنٹے قبل آکانکشا اپنے انسٹاگرام پر لائیو ہوئیں جہاں وہ اپنی موت سے ایک رات پہلے پھوٹ پھوٹ کر روتی ہوئی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -