تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

اداکارہ لیلیٰ واسطی کا معنی خیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین پریشان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے معنیٰ خیز پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ لیلیٰ واسطی نے جاکنگ سوٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "جب آنسوؤں اور بارشوں کا مقابلہ چل رہا ہو اور آنسو جیت رہے ہوں”، اداکارہ کے کیشن پر صارفین کی جانب سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بیان کا مقصد کیا تھا؟

انسٹا گرام ڈی پی پر ادکارہ کی جانب مختلف اسٹیٹس اپ لوڈ کئے گئے جس میں موسم کا حسین منظر، اداکارہ کی ڈرائیونگ کرتی ویڈیوز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیلیٰ واسطی نے اسکرین سے غائب رہنے کی درد ناک وجہ بتا دی

واضح رہے کہ لیلیٰ واسطی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”ڈنک“ اور ”آزمائش“ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ لیلیٰ واسطی نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا، بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں، یہ دوری بیماری کے سبب رہی۔

Comments

- Advertisement -