تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لیلیٰ واسطی نے اسکرین سے غائب رہنے کی درد ناک وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ لیلیٰ واسطی نے طویل عرصے اسکرین سے غائب رہنے کی درد ناک وجہ بلآخر بیان کر دی۔

نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ واسطی نے انکشاف کیا کہ میں لوکیمیا (کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، لوکیمیا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میرے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہیں۔

لیلیٰ واسطی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ”ڈنک“ اور ”آزمائش“ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

https://youtu.be/OOoutthgXq4

شو میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی نے اپنے درد ناک ماضی کے بارے میں بات کی جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ ٹی وی اسکرین سے غائب رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کی وجہ سے کیموتھراپی کروانے کا کہا، مجھ سے تحقیقی مقاصد کے لیے خون کا عطیہ کرنے کو کہا گیا جس پر میں رضا مند ہوگئی، پہلے دن ہی کیموتھراپی کی وجہ سے جلد کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

لیلیٰ واسطی نے کہا کہ بیماری کے پورے سفر میں شوہر کی توجہ حاصل رہی، انہوں نے میری اچھے سے دیکھ بھال کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

لیلیٰ واسطی نے اپنے شوبز کیرئر کا آغاز نوے کی دہائی میں شروع کیا تھا۔ بعد ازاں وہ شادی کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھی اور ایک عرصے تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں۔ یہ دوری بیماری کے سبب رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

Comments

- Advertisement -