پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ادیتی راؤ حیدری ’ہیرا منڈی‘ میں کس چیز کو تبدیل کرنا چاہیں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ وہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے کردار بیبو جان میں ایک چیز کو تبدیل کرنا چاہیں گی۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے دھوم مچا رکھی ہے، ادیتی راؤ حیدری نے فلم میں ’بیبو جان‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے فلم سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ وہ اس کردار سے مختلف کرنا چاہیں گی۔

- Advertisement -

ادیتی راؤ حیدری کا کہنا تھا کہ میں بھاری گھاگرہ پہن کر چشمے کے قریب ناچوں گی یہ بہت خطرناک تھا جسے میں تبدیل کرنا چاہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ہیروئن بننا چاہتی تھیں اور خاص طور پر منی رتنم کی فلم کی لیکن اب وہ بھنسالی کی فلم کی ہیروئن بھی بن چکی ہیں۔

اس سے قبل ادیتی کا کہنا تھا کہ ایک سین کیلئے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے ان کو ہدایت کی کہ اس سین کو کرنے کیلئے انہیں بھوکا رہنا پڑے گا۔

ادیتی راؤ حیدری نے بتایا تھا کہ وہ سین آگ سے بھرا ہوا تھا اور انہیں اپنے کردار میں ناانصافی کے جذبات کو محسوس کرانا تھا۔

آٹھ اقساط پر مشتمل ویب سیریز جس میں ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سوناکشی سنہا، شرمین سیگل، منیشا کوئرالہ اور سنجیدہ شیخ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیے ہیں، اس کے ساتھ فریدہ جلال، فردین خان، شیکھر اور ادھیان سمن اور طحہ شاہ بھی فلم میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں