تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلموں میں کاسٹ نہ کرنے کے حوالے سے عدنان صدیقی بول پڑے

پاکستانی شوبزانڈسٹری کے نامور اور باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں کاسٹ کیوں نہیں کیا جاتا اس کی وجہ سمجھ نہیں آتی۔

برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے فلموں کی آفر نہ آنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی، چھوٹے کرداروں کے لیے آفرز بہت ہوتی ہیں لیکن اب فیصلہ کیا ہے اس کا معاوضہ لوں گا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید میرے والدین پہلے غریب تھے اس لیے مجھے فلموں میں کاسٹ نہیں کیا جاتا، البتہ میری عمر ہیرو جتنی نہیں رہی اور ہر کوئی ہمایوں بھی نہیں ہوسکتا، دنیا بھر میں میری جیسی ادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو ہی آتے ہیں لیکن یہاں معاملہ مختلف ہے۔

اپنی فلم پروڈیوس کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ نے خود کو کاسٹ کیوں نہیں کیا تو اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں فٹ نہیں آرہے تھے اور پنجابی زبان بھی اچھی نہیں ہے۔

اداکارعدنان صدیقی کی بچپن کی تصویر وائرل

انٹرویو میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پوچھنے پر عدنان صدیقی نے بتایا کہ مجھے پرانا دور بہت اچھا لگتا تھا لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میں نے امریکا سے واپسی پر ملک میں پندہ دن آئسولیشن میں گزارے اس حوالے سے کوئی کہانی لکھنا چاہوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ آج کے دور میں اداکاروں کو سخت مقابلے کا سامنا ہے، پہلے ایک ہی چینل ہوتا تھا جو ڈرامے چلتے وہ ہٹ ہوجاتے تھے لیکن اب ریٹنگ کا دور ہے، ہر چیز میں جدت آرہی ہے، اداکار بھی بہت آ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -