تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب، آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے، ماہر قانون

ماہر قانون فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کیے جانے پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ گورنر اور الیکشن کمیشن عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی سزا آئین میں لکھی ہوئی ہے۔ آئین پرعمل نہیں ہوتا تو اس کا مطلب ہے کہ آئین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے اور عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود الیکشن شیڈول جاری نہ کرنے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -