تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’’وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی، سپریم کورٹ سے رائے لیں گے‘‘

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے رائے لیں گے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھر کی ہوگی یا نہیں؟

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی کہ وفاداریاں تبدیل کرنے پر نااہلی زندگی بھر کی ہوگی یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانون کی بالادستی کیلیے جدوجہد کی ہے، پارٹی پالیس کیخلاف جانا بھی قانون کے مطابق جرم ہے، ایک پارٹی چھوڑنے اور دوسری پارٹی میں جانے کیلیے بھی ضابطہ اخلاق موجود ہے۔

نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان ایک بہترین اور قابل جج ہیں، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلیے دائر ریفرنس سے یہ بھی وضاحت ہوگی کہ اگر پارٹی ممبر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہو تو ووٹ کی کیا قانونی حیثیت ہوگی۔

ایڈوکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف قانونی کارروائی آئین میں موجود ہے، منحرف ارکین کیخلاف الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین قومی اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے منحرف ارکان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی ٹھان لی، ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے عامر کیانی ،بابر اعوان کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کرینگے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -