اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

زینب قتل: غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، اعتزاز احسن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شاہد مسعود کے غلط دعوؤں کی آڑ میں سہولت کاروں کو بچانا نہیں چاہیے، عمران اکیلا نہیں بلکہ اُس کے ساتھ اور بھی لوگ تھے۔

اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس میں ملوث عمران عالمی گینگ کا حصہ تو نہیں البتہ اُس کے ساتھ اور بھی لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران اور اُس کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا لازم ہے مگر اس وقت شاہد مسعود کے غلط دعوؤں کی آڑ میں ملزم کے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ  ملزم عمران کےسہولت کاروں کی گرفتاری تک قصور کی پولیس کوالٹا ٹانگا جائے، شہباز شریف پورے گینگ کو پکڑ کر جشن مناتے جو زیادہ اچھا ہوتا۔

اعتزاز احسن نے کا مزید کہنا تھا کہ ’قصور کے 260 بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنی تو اُس پر شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس تک نہیں کی جبکہ وہ اُس وقت بھی وزیراعلیٰ تھے، قصور کے واقعات میں کچھ پولیس اہلکار اور خواتین بھی ملوث ہوسکتی ہیں‘۔

واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ ’سانحہ قصور میں ملوث ملزم عمران انٹرنیشنل گینگ کا کارندہ ہے جو بچوں کی نازیبا فلمیں بنا کر فروخت کرتا ہے اور اُس کے متعدد بینک اکاؤنٹس موجود ہیں‘ تاہم اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کو غلط قرار دیا۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں