ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عفان وحید نے درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے اداکارہ درفشاں سلیم سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران کیریئر سمیت شادی سے متعلق افواہوں پر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران ایک مداح نے عفان وحید سے ان اور درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق سوال کیا؟

- Advertisement -

جواب میں عفان وحید نے کہا کہ ’درفشاں سلیم کے ساتھ عروسی لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر میری شادی کی نہیں بلکہ برائیڈل شوٹ کی تھیں۔‘

اداکار نے کہا کہ میرا اور درفشاں سلیم کا ڈرامہ آیا تھا جو کافی مقبول ہوا جس کے بعد ایک برانڈ نے ہمیں برائیڈل فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کردی تھی وہ فوٹو شوٹ جیسے ہی وائرل ہوا تو سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ میں نے درفشاں سلیم سے شادی کرلی ہے جبکہ وہ صرف فوٹو شوٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈراموں میں اور یوٹیوب پر کافی بار میری شادی کی جاچکی ہے لیکن حقیقت میں میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ عفان وحید اور درفشاں سلیم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، شائستہ لودھی، گوہر رشید، بشریٰ انصاری، حنا جاوید ودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ ڈرامے کے بعد سال 2022 فروری میں عفان وحید اور درفشاں سلیم نے ایک برانڈ کا برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں