بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

معاشی پابندیوں سے متاثر روس چینی کمپنی کی خدمات حاصل کریگا

اشتہار

حیرت انگیز

ویزا اور ماسٹر کارڈ کی جانب سے روس میں آپریشن معطل کیےجانے کے بعد روسی بینکوں کا کہنا ہے کہ وہ چین کی سروس ’یونین پے‘ استعمال کرینگے۔

روس کے یوکرین پر حملے کیخلاف مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے روس پر پابندیوں کے بعد گزشتہ روز ویزا اور ماسٹر کارڈ نے بھی روس میں اپنے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ روسی شہریوں کے کارڈز عالمی سطح پر قبول نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی بیرون ملک جاری کیے گئے کارڈز روس میں استعمال ہوسکیں گے۔

مذکورہ پابندی کے بعد روس کے دو بڑے بینکوں سبر بینک اور الفا بینک نے کہا ہے کہ وہ چین کی یونین پے کی سروس حاصل کرنے پر کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سبر بینک کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سبر بینک یونین پے پر کام کررہا ہے اور اس سے متعلق ہم آپ کو مزید آگاہ کریں گے۔

الفا بینک نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی چین کا نیشنل پیمنٹ سسٹم یونین پے لانچ کرنے پر کام شروع کرچکا ہے۔

مذکورہ دو بڑے بینکوں کے علاوہ روس بینک، ٹنکاف بینک اور کریڈٹ بینک آف ماسکو نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ یونین پے کارڈ جاری کرنے پر کام کررہے ہیں۔

ویزا اور ماسٹر کارڈ سے متعلق روس کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ قومی بینکوں کی جانب سے جاری ویزا اور ماسٹر کارڈز اپنی معیاد ختم ہونے تک روس میں استعمال کیے جاسکیں گے۔

تاہم بینک نے بیرون ملک سفر کرنے والے روسی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس ادائیگی کے متبادل ذرائع ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس کی معیشت بالخصوص مالی شعبے کوغیر معمولی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ویزا اور ماسٹر کارڈ کا بھی روس میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان

مالی ادائیگی کی عالمی کمپنوں ماسٹر کارڈ اور ویزا نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آئندہ دنوں میں روس کے ساتھ لین دین کو مکمل طور پر منقطع کردیں گے جس کے بعد روس کیلیے جاری کیے گئے کارڈز دیگر ممالک میں کام  نہیں کرینگے اور نہ ہی دیگر ممالک میں جاری کیے گئے روس میں چلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں