اشتہار

پاکستانی کرنسی کے مقابلے افغانی کرنسی کتنی مستحکم ہے؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی 29.3 فیصد مستحکم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے افغان کرنسی پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں بینک نے رواں سال افغانستان کی معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ رواں سال افغانستان میں مہنگائی کی شرح میں 9.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی 29.3 فیصد مستحکم ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ بینک کے افغانستان کی معاشی صورتحال کی نگرانی کرنے والے ادارے نے معاشی مشکلات سے دوچار افغانستان کے حوالے سے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ اہم معاشی اشاریوں کی سمری جاری کی ہے۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغانستان 2022 کے وسط تک بلندی پر پہنچنے والی مہنگائی میں اشیا کی ترسیل میں اضافے اور منڈی میں اشیا کی بڑے پیمانے پر دستیابی کی بدولت اپریل 2023 سے کمی آنا شروع ہو گئی تھی، جولائی 2023 میں افراط زر کی شرح میں 9.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی بینک کے مطابق رواں سال 2023 سے 24 اگست 2023 تک دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں افغانی کرنسی مستحکم اور بہتر ہوئی ہے، ایرانی کرنسی کے مقابلے میں 41.2 فیصد، پاکستانی روپے کے مقابلے میں 29.3 فیصد، امریکی ڈالر کے مقابلے 7.3 فیصد، یورو کے مقابلے 4.9 فیصد اور چینی یوآن کے مقابلے میں 6 فیصد کی بہتری آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں