افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے پاکستان سپرلیگ سیزن سیون میں شرکت سے معذرت کر لی۔
نوین الحق رواں سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم اب وہ لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے پر افسوس ہے لیکن مستقبل میں کسی اور وقت وہ کھیلنے کے لیے پرُامید ہیں۔
Sad to be missing out from the @thePSLt20 Hopefully will play sometime in the future 🙏 https://t.co/fFDqeD31W1
— Naveen ul haq Murid (@imnaveenulhaq) December 26, 2021
- Advertisement -
نوین الحق کے منیجر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ فاسٹ بولر ذاتی وجوہات کی بناء پر 2022 میں ہونے والی پی ایس ایل لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل بہترین لیگ ہے اور مستقبل میں وہ اس کا حصہ بننیں کے لیے تیار ہوں گے۔