اشتہار

افغانستان: عید کی آمد، طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان نے عید الفطر  کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے کارروائیاں روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے طالبان نے بھی عید الفطر کے تین روز جنگ بندی کا اعلان کیا اور ساتھ میں واضح کیا کہ اگر حکومتی سطح پر خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی یعنی افغان فوجیوں کے لیے جبکہ نیٹو اور امریکی افواج کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: افغانستان ، میچ کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکے، 8 افراد ہلاک

ترجمان کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں موجود مسلح کارکنان کو واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید الفطر کے تین روز کسی بھی مقامی فوجی کو نشانہ نہ بنائیں البتہ امریکی و دیگر غیر ملکی افواج کو کسی صورت نہ بخشیں۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے بھی دو روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں علمائے کرام کے اجلاس میں دھماکہ، 14 افراد جاں بحق

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے داخل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کی جانب سے پہلی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں