اشتہار

دھوکے سے پاکستان لائی جانے والی افغان خاتون کو گھر والے مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دھوکے سے پاکستان بلائی جانے والی افغان خاتون کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 30سالہ مرسل کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوکری کے جھانسے میں پاکستان آنے والی افغان لڑکی کو اس کے ورثاء کے سپرد کردیا گیا ہے، افغانستان سے نامعلوم خاتون نے 30 سالہ مرسل کو نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل نامعلوم خاتون ایک افغان لڑکی کو لاہور شیراکوٹ چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی، تھانہ شیراکوٹ پولیس نے مرسل کو بلقیس ایدھی ہومز کے حوالے کیا تھا۔

- Advertisement -

30سالہ افغان خاتون کو فارسی کے سوا کوئی زبان سمجھ نہیں آتی تھی، ٹریفک ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کے لئے بلقیس ایدھی ہومز کا دورہ کیا تھا۔

ایدھی ہومز میں ٹریفک ٹیم کی ملاقات ڈیڑھ سال سے رہائش پذیر مرسل نامی خاتون سے ہوئی، ٹریفک وارڈنز نے ترجمان کی مدد سے افغانی خاتون کے مختلف انٹرویوز کئے۔

بعد ازاں ٹریفک وارڈنز کی کرکٹ میچ کے دوران افغان ناظم الامور سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، ٹریفک وارڈنز نے ملاقات میں مرسل کے ورثا کو ڈھونڈنے کی درخواست کی۔

باہمی کوششوں کے باعث مرسل کے ورثا کو ڈھونڈ لیا گیا، افغان ناظم الامور اور خاتون کے ورثاء نے نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں