تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پشاور سے افغان خاتون دہشت گرد گرفتار

پشاور : حاجی کیمپ اڈہ سے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، خاتون بارودی مواد لاہور منتقل کر رہی تھی ، بارودی مواد ریموٹ کنٹرول کے ذریعے استعمال ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں افغان خاتون دہشت گرد کر گرفتار کیا گیا اور خاتون سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد شعیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پشاور پولیس نے حاجی کیمپ اڈہ سے افغان خاتون دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے ، خاتون بارودی مواد دہشت گردی کیلئے لاہور منتقل کر رہی تھی۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں اہم نیٹ ورک کو بریک ڈاؤن کیا ہے، پشاور شہر میں بڑی تباہی کا منصوبہ تھا، جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکی اس لیے بارودی مواد لاہور ٹرانسفر کرنا تھا۔

محمد شعیب نے مزید بتایا کہ خاتون کو گرفتار کرکے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے ، گروہ کا تعلق افغانستان سے تھا جبکہ بڑی تعدادمیں بارودی مواد ریموٹ کنٹرول کےذریعے استعمال ہونا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہائی الرٹ تھی، بڑی تباہی سے پشاور اور لاہور کو بچایا گیا ہے ، فرانزک ٹیمز کام کررہی ہیں، تھریٹ الرٹ جو آئی ہیں یہ اس سے جوڑا ہوا کیس ہے۔

Comments

- Advertisement -