تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایک اور انٹرنیشنل کھلاڑی پر کرکٹ کے دوازے بند

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی شفیق اللہ شفق کو میچ فکسنگ کے الزامات پر معطل کر دیا گیا، کرکٹر پر 6 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر شفیق اللہ شفق پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کر دیے۔

شفیق اللہ پرافغانستان اور بنگلادیش پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور دوران تفتیش شفیق اللہ نےالزامات قبول کرلیے۔

افغان بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹر نے اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا اعتراف کیا اور خلاف ورزی پر عائد ہونے والی پابندیوں کو تسلیم کیا۔

بورڈ کے سینئر اینٹی کرپشن منیجر سید انور شاہ قریشی کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین نوعیت کی خلاف ورزی تھی جو کہ ٹیم کے اہم رکن نے ہائی پروفائل ڈومیسٹک کرکٹ میں کی۔

انہوں نے کہا یہ سزا ان تمام پلیئرز کے لیے ایک انتباہ ہے جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا سوچ رہے ہیں، ایسا کرنے والوں کے لیے افغان کرکٹ کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -